آزادی مارچ: کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے، سلیکٹڈنظام کونہیں مانتے، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto
آزادی مارچ: کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے،سلیکٹڈنظام کونہیں مانتے،بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم اسلامی وفاقی نظام چاہتے ہیں، اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے،سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی نظام کو نہیں مانتے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 70 سال میں ہم صاف وشفاف الیکشن نہیں کراسکے، ، یہ کس قسم کی آزادی ہے جہاں نہ سیاست آزاد ہے اور نہ صحافت، ہمارا میڈیا بھی سلیکٹڈ ہے۔

بلاول بھٹوکاکہناتھا کہ ہمارا وزیراعظم نالائق ہے، عوام کا سلیکٹڈ نہیں ہے، عوام دشمن سلیکٹڈ حکومت عوام پر بوجھ ڈالتی ہے، عوام کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ نظام کو نہیں مانتے اور صرف اور صرف جمہوریت مانگتے ہیں، عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی بجٹ کے فیصلے بھی آئی ایم ایف کر رہا ہے ،ہماری معیشت آزاد نہیں ،فیصلے آئی ایم ایف والے کرتے ہیں،میڈیا پر کلبھوشن یادیو کا انٹرویو چل سکتا ہے لیکن سابق صدر آصف زرداری کا نہیں ،یہ حکمران اقتدار میں عوام کی وجہ سے نہیں ،سازشوں سے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ: عمران خان کی کنٹینرکی سیاست آج دفن ہوگئی ہے، شہبازشریف کاخطاب

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری معیشت آزاد نہیں، وزیرخزانہ کون ہوگا آئی ایم ایف طے کر رہا ہے، معاشی دہشت گردی سے ہرطبقے کا معاشی قتل کیا گیا، جو ایک پاکستان کا دعویٰ کرتے تھے، عوام کو تکلیف اور امیروں کو ریلیف دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرنے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم اسلامی وفاقی نظام چاہتے ہیں۔ 70 سال بعد ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکے، سلیکٹڈ حکومت عوام کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئی۔ پاکستان کےعوام کا معاشی قتل کر دیا گیا ہے۔ مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارا وزیراعظم نالائق اور نا اہل ہے ،ادارے ہم سب کے ہیں ،اس کومتنازع بننے نہیں دیں گے،موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کیا ہے ،ہم اسے قبول نہیں کریں گے ۔عمران خان کے ہوتے ہوئے کشمیر پر تاریخی حملہ ہو رہا ہے ،اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے ۔

واضح رہے کہ کراچی سے 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونے والے آزادی مارچ کا قافلہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن کے میٹرو ڈپو گراؤنڈ میں آزادی مارچ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے بھی خطاب کیا تھا،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے بھی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

Related Posts