طاقت کا سرچشمہ صرف عوام‘سلیکٹڈ حکمران قبول نہ اب امپائر کی انگلی چلے گی،بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran has destroyed country's economy: Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر عوامی حکومت بنا کر رہیں گے۔ لیاقت باغ سے دنیا کو پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ہمیں سلیکٹڈ قبول نہیں، عوام کو طاقت دینا ہوگی۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ صوبوں کے حقوق چھین رہے ہیں اور اسلام آباد میں بیٹھ کر صوبوں کے وسائل پر ڈاکا ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کی آزادی ہے سیاست اور میڈیا آزاد نہیں ہے۔ یہاں کلبھوشن یادیو کا انٹرویو چل سکتا ہے لیکن آصف علی زرداری کا نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈ کو بٹھا کر اٹھارویں ترامیم پر حملے ہو رہے ہیں۔ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے بھٹو، محترمہ شہید نے شہادت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ عوام سے طاقت چھین کر سلیکٹڈ کے پاس جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:سازشی بینظیر کا نام مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بی بی کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جبکہ ظلم کے باوجود پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا تھا پاکستان کھپے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے حکومت اور معیشت عوام کی مرضی سے چلائی۔ وہ دو آمروں سے ٹکرائیں اور دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکاریں، لیکن کچھ قوتوں کو عوامی راج قبول نہیں تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کی جمہوریت اور کس قسم کا نظام ہے۔ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم پھر لیاقت باغ راولپنڈی میں جا رہے ہیں، جہاں قائد عوام کو شہید کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہم پر جتنا مرضی ظلم کر لیں، برداشت کرنے کو تیار ہیں لیکن مظلوم عوام کے ساتھ ظلم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے آئین میں اظہار رائے کی ازادی ہے ،اس کو یقینی نہیں بناسکتے، بلاول بھٹو زر داری

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو مشکلات سے نکال کر عوامی مسائل کو حل اور کٹھ پتلیوں کے راج کو ختم کرکے عوامی راج قائم کرنا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا پیغام گھر، گھر تک پہنچائیں۔ ہم محترمہ شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔

Related Posts