مریم نواز نےجمعیت علما اسلام کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC suspends FBR notices to Maryam Nawaz

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطح وفد شکیل دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں : دنیا میں جہاں نواز شریف کا علاج ممکن ہے انہیں ضرور جانا چاہیے، مریم نواز

وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ نے اعلی سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیماری کے بغیر مریم نواز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے،اعجاز شاہ

یاد رہے گزشتہ روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts