پولیس کے ڈر سے تحریکیں منسوخ کرنیوالے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کے ڈر سے تحریکیں منسوخ کرنیوالے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز
پولیس کے ڈر سے تحریکیں منسوخ کرنیوالے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ پولیس کے ڈر سے”تحریکیں“ منسوخ کرنے والے کو گیدڑ کہا جاتا ہے، مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی لکھا کہ خوف سے گھر میں دبک جانے والے کو گیدڑ کہتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جو مشرف کی ہر رکاوٹ توڑ کر سامنے سے لیڈ کرے اسے نواز شریف کہتے ہیں، گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے عدلیہ بحال کروا دینے والے شیر دل لیڈر کو نواز شریف کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی کارکنان کو جال میں نہ پھنسنے کی ہدایت، انتخابی ریلی پھر مؤخر

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز ہم ریلی نکالیں گے جس کی قیادت میں خود کروں گا تاہم نگران حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد تحریک انصاف نے اپنی ریلی کو ایک دن کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

Related Posts