مریم نواز نے بلاول بھٹو کو چائے پر بلالیا، آج ملاقات متوقع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No differences in PDM, reiterates Maryam Nawaz

گلگت :مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، مریم نواز اوربلاول بھٹو زرداری کی آج ملاقات متوقع ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو چائے پر آج مدعو کیا ہے، دونوں پارٹیوں کے قائدین بھی دعوت میں شریک ہوں گے۔

دونوں جماعتوں کے رہنما جی بی میں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیرہیںاور ملاقات کے دوران مستقبل کی حکمت عملی ،انتخابی امورپربات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ میں شامل پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کچھ تناؤ کی کیفیت پائی جارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نوازشریف کے بیان سے اظہار لاتعلقی کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فردِ جرم عائد کردی

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتیں گلگت بلتستان کے الیکشن کیلئے آپس میں اتحاد بھی کرسکتے ہیں تاہم آج کی ملاقات پی ڈی ایم کے مستقبل کا تعین کریگی۔

Related Posts