مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، صوبائی وزیر زخمی ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ ایکسپریس نیوز)

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

لاہور میں پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں ان کی آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

صوبائی وزیر کی گاڑی کو ڈیفنس روڈ کے قریب دوسری گاڑی نے ٹکر ماری،مریم اورنگزیب کے قافلے کی دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔

حادثے کے وقت مریم اورنگزیب کے ہمراہ ان کی والدہ  رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

Related Posts