لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا میڈیکل چیک اپ ہوناچاہیے۔
وزیراعظم کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج تقریر کے بعد یقین ہوگیا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں، تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے، دنیا سن رہی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے،پاکستان کا وزیراعظم کیا باتیں کررہا ہے ،سمجھ نہیں آرہی وہ منڈیلا جیسے عظیم شخص کو اپنے مخالفین سے کیوں ملارہے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، یہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو منڈیلا جیسے عظیم لیڈر سے ملایا جائے جبکہ نوازشریف نےخود وہیل چیئر پر بیٹھنے سے انکار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم