وزیر اعظم کا دورہ لاہور، عمران صاحب پورا پنجاب احتجاج پر ہے وہاں سے ہوکر آئیے گا، مریم اور نگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam-Aurangzaib
حکومت نواز شریف کی صحت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہی ہے‘ مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب استاد، ڈاکٹرز سمیت پورا پنجاب احتجاج پر ہے، وہاں سے ہوکر آئیے گا ۔

وزیراعظم کے دورہ لاہور پرمریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب صرف لاہور نہیں پنجاب کا دورہ کرکے لاہور آئیے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف کا لاہور ملتان ، اور ملتان سکھر موٹر وے ایک سال سے تیار ہے افتتاح کر کے آئیے گا ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کی اورنج ٹرین تیار ہے چلوا کے آئیے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پنجاب کے لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں تسلی دے کر آنا۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکہ عمران صاحب پنجاب میں نواز شریف کا صحت کارڈ کا اجراء بند ہے ، شروع کروا کے آئیے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار سیزیادہ ہوگئی ہے، نالائق وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ لے کر آئیے گا۔

مزید پڑھیں: نوازشریف نے بیرون ملک علاج کروانے پر رضامندی ظاہر کردی

ان کاکہنا تھاکہ لاہور میں پھیلے کچرے کے ڈھیروں کی صفائی کراکے آئیے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اسپتالوں میں غریب عوام کے لئے مفت دوائیاں، ٹیسٹ اور علاج بند ہے، اسے دوبارہ شروع کراکے آئیے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ڈاکٹرز اور طبی عملہ اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے ان کا حال پوچھ کر آئیے گا۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب این آر او کی آپ کو ضرورت ہے، نوازشریف کو نہیں، عوام کے محسنوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ، پارلیمان کو تالا لگا کر، میڈیا کی آواز بند کر کے ملک پہ ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔

Related Posts