مارک زکربرگ نے ’واٹس ایپ اسمارٹ واچ‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ نے ’واٹس ایپ اسمارٹ واچ‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

’واٹس ایپ اسمارٹ واچ‘ لانچ کرنے کا فیصلہ میسجنگ ایپ کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے پہننے کے قابل ٹیکنالوجی کی شکل میں مارکیٹ میں لانچ کرکے اپنی کمپنی کی مارکیٹ میں مقبولیت کو بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اسمارٹ واچ کا میسجنگ ایپ کے ساتھ براہ راست انضمام ہوگا، جس سے صارفین کو پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے، آڈیو یا ویڈیو کال کرنے، اور اسمارٹ فون کے بغیر بھی اپنے پیاروں سے جڑے رہنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائنس دانوں نے گیسٹرک کینسر کا جدید اور مؤثر علاج دریافت کر لیا

اس فیچر سے اُن واٹس ایپ صارفین کو بے مثال سہولت ہوگی جو کہ مسلسل سفر میں رہتے ہیں۔

علاوہ ازیں مارکیٹ میں موجود دیگراسمارٹ واچز کے برعکس، واٹس ایپ سمارٹ واچ ایک اسٹینڈ الون ڈیوائس کے طور پر کام کرے گی۔

اس اسمارٹ واچ کو اسمارٹ فون کے ساتھ لنک کیے بغیر ہی صارفین ہیلتھ اینڈ فٹنس ٹریکنگ، میوزک اسٹریمنگ، اور موبائل ادائیگیوں سمیت مختلف کام کر سکیں گے۔ اس آزادی سے صارفین کے لیے روزمرہ کی سرگرمیاں مزید آسان ہوجائیں گی۔

Related Posts