جنوبی افریقا کے بولر کاگیسورباڈاپر پابندی، مارک باؤچر کا تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mark Boucher
Mark Boucher

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باؤچر نے گیسورباڈا پر لگنے والے پابندی پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ، گیسورباڈا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک وکٹ لینے پر جشن منانے کے طریقے پر1 میچ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باؤچر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کھیل سے جارحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے سے نقصان ہوگا، جب دو فریق کھیل رہے ہوتے ہیں تو صورتحال میں گرما گرمی معمول کی بات ہے ، کھلاڑی جیت کےلیے سخت محنت کررہے ہوتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات کھلاڑی جذبات میں تھوڑا سے آگے بڑھ جاتے ہیں لہٰذا ایسے اوقات میں آئی سی سی کے قواعد و ضوابط تھوڑے مایوس کن ہیں جن کی آپ کو ہر حال میں پاسداری کرنی ہوتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ رباڈا جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور وہ تھوڑے جذباتی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے بولر کاگیسورباڈاا پرایک میچ کے لیے پابندی عائد کردی گئی

مارک باؤچرنے کہا کہ رباڈا کی فائنل ٹیسٹ میں عدم شمولیت سے ٹیم کو نقصان ہوگااور یہ ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے ، انہوں نے کہا اب کچھ نہیں کیا جاسکتا اس لیے ہم انگلینڈ کےخلاف بہترین کمبینیشن تشکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے بولر گیسورباڈا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک وکٹ لینے پر جشن منانے کے طریقےکو آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا15 فیصد جرمانہ اورایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

گیسورباڈاکو 2 سال میں4 ڈی میرٹ پوائنٹس مل چکے ہیں جن کی وجہ سےانہیں اب ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا سامنا ہے اور وہ 24 جنوری سے شروع ہونے والے چوتھے یعنی آخری ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Related Posts