جنوبی افریقا کے بولر کاگیسورباڈاا پرایک میچ کے لیے پابندی عائد کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rabada ban
rabada ban

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنوبی افریقا کے بولر کاگیسورباڈا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک وکٹ لینے پر جشن منانے کے طریقےکو آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا15 فیصد جرمانہ اورایک میچ کی پابندی عائد کردی۔

پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میچ کے دوران رباڈانے جوئے روٹ کو 27 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انہی کے پاس کھڑے ہو کر خوشی میں چلانا شروع کیا تھاجس پر آئی سی سی نے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

گیسورباڈاکو 2 سال میں4 ڈی میرٹ پوائنٹس مل چکے ہیں جن کی وجہ سےانہیں اب ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا سامنا ہے اور وہ 24 جنوری سے شروع ہونے والے چوتھے یعنی آخری ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔محمد حفیظ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

آئی سی سی کے مطابق رباڈا نے ضابطہ اخلاق کے 2.5 آرٹیکل کی خلاف ورزی کی ہے جس میں مخالف کھلاڑی کے لیے غیر اخلاقی زبان کا استعمال ، رویہ اور اور ان کے جشن کا طریقہ ہیں جو کہ عالمی کرکٹ میں کسی بھی بیٹسمین کو غصہ دلانے کا باعث بن سکتا ہےاور اسی لیے ان پر پابندی عائدکی گئی۔

آئی سی سی کے اس اقدام پر مختلف عالمی کھلاڑیوں نے تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے، انگلینڈ کے سابق بولر گراہم انین نے سزا کو سخت قرار دیا جبکہ سابق انگلش کھلاڑی جانتھن نے کہا کہ ان کے خیال میں جشن زیادہ پرجوش تھا مگر اتنابھی نہیں کہ کسی حد کو عبور کیا گیا ہو۔

Related Posts