بہت سارے لوگوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، صباء قمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت سارے لوگوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، صباء قمر
بہت سارے لوگوں نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، صباء قمر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کی مشہور و معروف اداکار ہ صباء قمر کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا لیکن افسوس کہ کچھ نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

معروف اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ خوبصورتی سے زیاد ہ اپنے فن پر ناز ہے، چہرے کے ساتھ دل بھی خوبصورت ہو تو انسان کی شخصیت مکمل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صورت سے زیادہ سیرت کی قائل ہوں کیونکہ اندر کی خوبصورتی سے ہی انسان کی شخصیت کا نکھار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جب سمجھوں گی کہ میرا دور ختم ہو گیا ہے تو لوگوں کے کہنے سے پہلے مناسب وقت پر شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔

صباء قمر نے کہا کہ میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی میں اس میں بھی بہتری سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ان لوگوں کے رویے سے ایک نیا تجربہ حاصل ہوا جو شاید میں سالوں حاصل نہ کر سکتی۔

مزید پڑھیں:سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں دنانیر کی پہلی جھلک وائرل

انہوں نے کہا کہ کبھی مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتی،جو بھی اچھا کام کرے گا وہ نمبر ون ہوتا ہے اور اس کے لئے اسے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

Related Posts