روس کا 100 میزائلز سے حملہ، یوکرین کے کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیف: روس نے یوکرین پر 100 میزائل داغ دئیے ہیں جس کے نتیجے میں کئی یوکرینی شہر تاریکی میں ڈوب گئے، توانائی کے 15 مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے بلیک آؤٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے متعدد شہروں کو گزشتہ روز 100 میزائلز کا نشانہ بنایا گیا۔ پولش میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے قصبے میں بھی دھماکہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خبردار! داعش نے فنڈنگ کیلئے ڈیٹنگ ایپس کا سہارا لے لیا

پولش میڈیا کے دعوے کے مطابق روس کے 2 راکٹ پولینڈ میں آگرے جس سے 2 افراد ہلاک بھی ہوئے جس پر پولینڈ نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم پولینڈ میں میزائل حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ روس نے پولینڈ میں حملے کی تردید کی ہے۔

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ پولینڈ میں حملے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ پولش میڈیا کا دعویٰ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے جس سے اشتعال پھیل سکتا ہے۔

اس حوالے سے پولش وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ پولینڈ میں یوکرین کی سرحد کے قریب گرنے والے میزائل روسی ساختہ تھے، اس کے بہت زیادہ امکانات ہیں، تاہم اس پر تفتیش جاری ہے۔

وزارتِ دفاع نے بیان دیا کہ فی الحال پولینڈ کے پاس اس بات کا کوئی حتمی ثبوت یا شواہد نہیں کہ میزائل کس نے فائر کیے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روسی ساختہ میزائل یوکرین بھی استعمال کرسکتا ہے۔

 

Related Posts