پہلی شادی کی ناکامی، نکاح طلاق کیلئے نہیں کیا جاتا۔منشا پاشا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی رہنما جبران ناصر سے شادی کرنے والی معروف فنکارہ منشا پاشا کا اپنی پہلی شادی کی ناکامی کے متعلق کہنا ہے کہ نکاح طلاق کیلئے نہیں کیاجاتا۔

تفصیلات کے مطابق مکسڈ پلیٹ شو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ میں نے جبران ناصر سے قبل بھی شادی کی، تاہم اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی، میرے پہلے شوہر کا تعلق شوبز سے ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم

گفتگو کے دوران اداکارہ منشا پاشا نے پہلے شوہر کے متعلق کہا کہ وہ زیادہ تر کیمرے کے پیچھے رہتے تھے۔ شادی کافی کم عمری میں ہوئی۔ ہمارے معاشرے میں چھوٹی عمر میں شادی کرلینا عام بات ہے۔ شخصیت میں نکھار پیدا نہیں ہوتا اور رشتہ کر لیا جاتا ہے۔

معروف اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ زیادہ تر شادی کے معاملات سنبھالنے کیلئے لڑکا یا لڑکی اتنے بالغ نظر نہیں ہوئے ہوتے۔ اگر ذہنی ہم آہنگی نہیں ہوتی اور دونوں مختلف نظریات رکھتے ہیں تو خود کو آگے بڑھنے کا موقع دیجئے۔ شادی دو شخصیات نہیں، 2 خاندانوں کے ملن کا نام ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے کہا کہ شادی کوخاندان سے جوڑنا دیسی بیان ہوسکتا ہے لیکن میں اس سے متفق ہوں۔ اگر دو مختلف دنیاؤں کے لوگ شادی کر لیں اور ذہنی ہم آہنگی نہ ہوسکے تو طلاق ایک آخری آپشن ہوتا ہے، بعض اوقات لوگ سوچے سمجھے بغیر شادی کر لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ منشا پاشا نے زندگی گلزار ہے، آنگن، وراثت اور دیگر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں سے داد سمیٹی ہے۔منشا پاشا نے کہا کہ بعض اوقات لوگ سوچے سمجھے بغیر رشتہ قائم کر لیتے ہیں۔ کوئی بھی طلاق کیلئے شادی نہیں کرتا۔ 

 

Related Posts