منشا پاشا نے شوبز ستاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے شوبز ستاروں کی شادیاں ناکام ہونے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سماجی مسائل سمیت اداکاروں کی علیحدگی اور شادی کی ناکامی کی وجوہات بھی بیان کیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز ستارے غیر مستحکم ہوتے ہیں اور ہمارا کام ہماری دماغی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے کیونکہ ہم مسلسل کیمرے کے سامنے تاثرات اور جذبات سے کھیل رہے ہوتے ہیں اور لوگ ڈرامے میں ادا کیے گئے کردار سے ہی ہمارے بارے میں رائے قائم کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر جب کوئی اداکار اور اداکارہ کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرتے ہیں تو لوگ اُن کی جوڑی کو پسند کرنے لگتے ہیں اور جب اُن کو اس بات کا احساس ہوتا ہے تو وہ شادی کرلیتے ہیں جو کہ بات میں اُن کیلئے مسائل کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم

اُن کا کہنا تھا کہ شوبز ستاروں کے کام کی نوعیت ہی دکھاوا کرنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم جو بھی کر رہے ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں اور لوگ ہمارے معاملات میں بولتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں جوڑی کے طور پر ایک ساتھ دیکھا ہوتا ہے اس لئے انہیں ہماری شادی اور طلاق کے بارے میں جاننے کیلئے بھی تجسس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کے حوالے سے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی سے جڑے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں بتانے چاہیے اور اپنی منگنی شادی وغیرہ کو سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری شادی، شادی ہونی چاہیے نہ کہ سوشل میڈیا پر دکھایا جانے والا رشتہ۔

یاد رہے کہ اداکارہ منشا پاشا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں جو سماجی مسائل پر اکثر آواز اُٹھاتی نظر آتی ہیں وہ نوجوان وکیل اور سماجی رہنما جبران ناصر کی اہلیہ ہیں اور یہ جوڑی ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔

Related Posts