راولپنڈی میں شوہر نے بیوی سے علیحدگی کے بعد بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Man tortured children in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :بے رحم باپ نے ماں سے چھیننے کے بعد کمسن بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، ظالم شخص نے ننھے معصوم بچوں کو مار مار کرنیل زدہ چہرے کی ویڈیو بناکر بچوں کی ماں کو بھیج دی۔

بچوں کی جدائی اور ان پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر لاچار ماں تڑپ کر رہ گئی،خاتون نے پولیس حکام کو تحریری درخواست دیدی ہے لیکن پولیس تاحال ظالم شخص کو گرفتار کرکے معصوم بچوں کو بازیاب نہ کراسکی۔

مکان نمبر59 ڈی ڈی ،جھنڈا چیچی راولپنڈی کی رہائشی پروین بی بی دختر محمد عاشق نے ایس ایچ او تھانہ تھانہ سول لائن راولپنڈی کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ سائلہ کی شادی 9 اکتوبر2011ء کو عمران خان ولد سلطان خان سے ہوئی تھی ۔

عمران خان سے سائلہ کے دو بچے سات سالہ رضوان اور پانچ سالہ رحمان ہیں،انہوں نے بتایا کہ میرے خاوند عمران خان کا رویہ شروع سے میرے ساتھ اچھا نہ تھاجس پر تنگ آکر میں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا اور کورٹ میں کیس دائر کیااور15 جون 2020ء کو خلع لے لی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میرے دونوں بچے میرے ساتھ رہ رہے تھے،25 ستمبر 2020ء کو عمران خان میرے گھر میں زبردستی گھس آیا اور میرے بچے مجھ سے چھین لئے۔

اب مجھے نہیں پتہ کہ وہ میرے بچے لے کر کہاں رہ رہا ہے؟ گزشتہ دنوں اس نے بچوں پر بری طرح تشدد کرکے ان کی ویڈیو مجھے بھیج دی ہے۔میرے بچوں کے چہرے پر طمانچوں سے نیل پڑے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:چائے بیچنے کے جرم میں غریب شہری گرفتار، تھرماس اور 10 کپ ضبط، مقدمہ درج

مجھے ڈر ہے کہ میرا سابقہ خاوند میرے بچوں کو جان سے نہ مار دے۔خاتون نے پولیس حکام سے انصاف اور بچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے تاہم پولیس نے تاحال قانونی کارروائی کا آغاز نہیں کیا۔

Related Posts