فیصل آباد سیشن کورٹ گیٹ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

source: google
man killed in faisalabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: سیشن کورٹ گیٹ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے پیشی بھگتنے آیا شخص قتل لرزہ خیز قتل کے بعد ضلع کچہری میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ کا رہائشی 45سالہ سعید ولد صابر ساکن کچا جھمرہ کی پارٹی کے افراد سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی اور اس سلسلہ میں گذشتہ صبح مذکورہ شخص پیشی بھگتنے کیلئے آیا ۔

جہاں پر سیشن کورٹ گیٹ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں سعید شدید زخمی ہوگیا جسے الائیڈ اسپتال لے جایاگیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج، اسکول اور کالج کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع

واقعہ کے بعد فرار ہونے والے ایک ملزم کو پولیس نے گاڑی واسلحہ سمیت قابو کر لیا جبکہ دیگر ساتھی فرارہوگئے۔ پولیس کا جی سی یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ علاقہ میں دیگر ملزمان کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، قتل کے واقعہ کے بعد ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ہڑتال کردی ۔

Related Posts