برآمدات میں مسلسل اضافہ جاری رہا تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔اسد عمر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Asad Umar warns second wave of Covid-19 may be worse than first

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ خوش آئند ہے جو اگر  جاری رہا تو  مستقبل میں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آخری کہنا اس وقت ممکن ہے جب ہم اپنی برآمدات میں اضافہ جاری رکھیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ تحریکِ انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے، اس کے اقدامات دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔ برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں ڈالر ویلیو میں 11 فیصد گروتھ دیکھی گئی جو گزشتہ سال اسی مہینے کی ڈالر ویلیو کے مقابلے میں 11 فیصد بہتر ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ،اہم معاشی منصوبہ ہے، وہم اور گمان کا کوئی علاج نہیں ہے ، سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فواد ہیں۔

اسلام آباد میں دو روز قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک کے دونوں ممالک کیلئے فوائد مثبت ہیں،پاکستان اور چین دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ ہم سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صنعت، زراعت اور سیاحت کو بہتر کریں گے تو معیشت بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منشور میں تین چیزیں رکھیں، نوجوان آبادی،وسائلز اور لوکیشنز اہمیت رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سی پیک میں کوئی چیز چھپانے کی نہیں ہے، اسد عمر