جب وفاقی وزیر کالعدم جماعتوں کا ساتھ دیں تو اپیکس کمیٹی بے معنی ہے، مجلس وحدت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جب وفاقی وزیر مذہبی امور اسلام آباد کے قلب جناح کنونشن سنٹر میں کالعدم جماعتوں کو گود میں بٹھا کر تکفیری ایجنڈے پر نفرت انگیز و اشتعال انگیز تقاریر کر رہے ہوں اور ان مکروہ اہداف کے حصول کے لئے ریاستی قوت اور ریاستی آپریٹس و انفراسٹرکچر کے استعمال کے دعوے کر رہے ہوں تو ایسے میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس بے معنی ہو جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کا جنازہ نکال دیا گیا ہے اور وفاقی وزراء اس کام کو علانیہ انجام دیں تو اس کا مطلب ہے کہ دہشت گردوں کے راج کو دعوت دی جا رہی ہے، وطن کو مسلکی پاکستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ایک اسلامی پاکستان کی روح کے خلاف ہے۔

Related Posts