فورسز پر حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈرہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فوسرز پر حملوں سمیت بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شلپا شیٹھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ میں بھی یوگا کرنے لگیں

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے کارروائی میں ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اگست کو بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خفیہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث تھا۔

Related Posts