اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم انتقال کر گئیں
اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم انتقال کر گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم گزشتہ ماہ انتقال کر گئیں، جس کی اطلاع گزشتہ شب سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم 25 نومبر کو جمعرات کے روز انتقال کر گئیں۔ ماہرہ خان نے نانی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کے ہمراہ اپنی کچھ یادگار تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ ان کا انتقال سہ پہر کے وقت ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

نومبر کے دوران انتقال کر جانے والی رضیہ خانم کے متعلق ماہرہ خان نے کہا کہ نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے سائے سے محرومی کے بعد اپنے اہلِ خانہ کیلئے زندہ رہنے کا انتخاب کیا۔ وہ بہت اچھی کہانیاں سناتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ کی بے مثال مقبولیت کا راز سامنے آگیا

 یمنیٰ زیدی کی انٹری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کو چار چاند لگا دئیے

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ میری نانی بہت خودمختار، صحت کاخیال رکھنے والی، نفیس طریقے سے ساڑھی پہننے والی، دوسروں کی رائے پر توجہ دینے والی، پیار کرنے والی والدہ اور اپنی فکر نمایاں کرنے والی خاتون تھیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ میری نانی سے ملاقات کرنے والے خود کو خاص سمجھنے لگتے تھے، وہ بھولنے کی بیماری میں مبتلا رہیں لیکن انہوں نے اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی یاد رکھی ہوئی تھی۔ 32 برس قبل انتقال کر جانے والے نانا کو نانی کبھی نہیں بھولیں۔

انہوں نے کہ کہ مجھے اپنی نانی کے ہمراہ گزارے ہوئے وقت پر فخر ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اپنی زندگی نانی کے طریقے سے وقار اور ہمت و حوصلے سے گزاروں۔ انہوں نے نانی کیلئے محبت بھرا پیغام پڑھنے والے مداحوں سے ان کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔ 

Related Posts