ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں،سندھ ،آزادکشمیر،مانسہرہ ،ایبٹ آباداورراولاکوٹ کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کےباعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آگئے۔

Related Posts