شہدائے کربلاکوخراج عقیدت ،ملک بھرمیں9محرم کے ماتمی جلوسوں اورمجالس کااہتمام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہدائے کربلاکوخراج عقیدت ،ملک بھرمیں ماتمی جلوسوں اورمجالس کااہتمام
نواسہ رسول ﷺامام حسین رضی اللہ عنہ اوران کے ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےملک بھرمیں آج نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہےہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نواسہ رسول ﷺامام حسین رضی اللہ عنہ  اوران کے ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےملک بھرمیں آج نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہےہیں۔

شہدائےکربلاکوخراج عقیدت پیش کرنے کےلیے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس ومجالس کاسلسلہ جاری ہے ،کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے ، جو حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیرہوگا،لاہور میں مرکزی جلوس کچھ دیر میں پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگااورخیمہ سادات امام بارگاہ پر اختتام پزیرہوگاجبکہ اسلام آباد میں نو محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنائے عشری سےدوپہرایک بجے برآمد ہوگا ۔

ملتان میں 9 محرم کامرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گا، جلوس کی گزرگاہ کی تلاشی مکمل کرلی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ سے منسلک راستے کو سیل کردیا گیا ہے۔

پشاور میں شبیہہ ذوالجناح کاجلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے 10 بجے برآمد ہوگا جو  صدر روڈ، فخرعالم روڈ،کالی باڑی اور چوک فوارہ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ہال پرختم ہوگا۔

اس حوالے سے ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس جزوی طورپر معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

ہیلی کاپٹرز کی مدد سے جلوس والے علاقوں میں فضائی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ موبائل پٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت بھی کیا جارہا ہے۔ جلوس کے راستوں پر بلند عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی اہلکار اور اسنائپرز تعینات ہیں۔

Related Posts