اسلام آباد:گرمیوں کی شدّت میں اضافہ ہوتے ہی جعلی مشروبات تیار کرنے والی مافیا محترک ہو جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی جانب سے تھانہ ترنول کی حدود میں کارر وائی کی گئی
ترنول میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران جعلی مشروبات (سوڈا) تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران جعلی مشروبات کی فیکٹری سے مضر صحت کیمیکل،خالی بوتلیں،اسٹیکرز اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ایک شخص کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ہے
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کا کہنا تھا کہ جعلی اور مضر صحت اجزاء سے تیار ہونے والے مشروبات کے استعمال سے شہریوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:لاہور میں کالج جاتے ہوئے طالبہ اغوا، والد کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست