میڈرڈ اوپن: خواتین ایونٹ کا ٹائٹل بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میڈرڈ اوپن: خواتین ایونٹ کا ٹائٹل بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام
میڈرڈ اوپن: خواتین ایونٹ کا ٹائٹل بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسپین: میڈرڈ اوپن کے خواتین مقابلوں کے فائنل نے بیلاروس کی آریانا سابالینکا نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، جبکہ اٹلی کے میٹیو بریٹینی اور جرمنی کے الیگزینڈر زاریو نے میڈرڈ اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔

اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن کے خواتین ایونٹ کا فائنل بیلاروس کی آریانا سابالینکا اور ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کے درمیان کھیلا گیا۔ بیلاروس کی کھلاڑی نے ایشلے کو حیران کن طور پر چھ صفر ، تین چھ اور چھ چار سے ہراکر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

دوسری جانب اسپین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں ٹینس لوورز کو اچھے میچز دیکھنے کو ملے۔ جرمنی کے الیگزینڈر زاریو کا سامنا آسٹریا کے ڈومینی تھائم سے تھا۔ تھائم اس میچ میں گرفت رکھنے میں ناکام نظر آئے اور یہ میچ چھ تین چھ چار سے زاریو نے جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں عالمی درجہ بندی میں 8ویں کے اٹلی کے کھلاڑی میٹیو بریٹینی کا مقابلہ ناروے کے کیسپر روڈ سے تھا ، بریٹینی نے مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور اسٹریٹ سیٹ میں ہراکر فائنل کےلئے جگہ بنالی ہے۔ بریٹینی نے اس میچ میں چھ چار اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز فراہم کرےگا، شاہ محمود قریشی

Related Posts