اسلام آباد :پاکستان میں خواجہ سراؤں کو دینی تعلیم کی فراہمی کیلئے کاوشیں تیز، اسلام آباد میں خواجہ سراؤں کواسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کیلئے مدرسے کا آغاز کردیا گیا۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے خواجہ سراؤں کیلئے وفاقی دارالحکوت میں اسلامی تعلیمات کی فراہمی کیلئے مدرسے کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔
حمزہ شفاقات نے خواجہ سراؤں کیلئے اسلام آباد انتظاميہ کے دفتر میں ملازمت کا بھی اعلان کرديا۔
حمزہ شفقات نے خواجہ سراؤں میں کمبل اور رضائیاں بھی تقسیم کیں ، خواجہ سراؤں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو احسن اقدام پر خراجِ تحسين پیش کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں مسیحی خواجہ سراؤں کو دینی تعلیمات کی فراہمی کیلئے علیحدہ چرچ قائم کیا گیا تھا، کراچی میں قائم اس گرجا گھر میں باقاعدگی سے خواجہ سراؤں کیلئے عبادات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں خواجہ سراؤں کے ساتھ نارواسلوک کیا جاتا تھا لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے ملک میں خواجہ سراؤں کو قومی شناختی کارڈ، سرکاری نوکریوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ پولیس اسٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں جبکہ اب عبادتگاہوں اور مدارس کے قیام کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خواجہ سراؤں میں نہایت خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ٹرانس جينڈر کميونٹی کے لئے اسلام آباد ميں اسلامی تعليم اور مدرسے کا آغاز۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا ٹرانس جينڈر کميونٹی کی تقريب ميں شرکت ۔اسلام آباد انتظاميہ کے دفتر ميں نوکری کا اعلان کر ديا کمبل اور رضائیاں بھی تقسيم کی۔ @hamzashafqaat @dcislamabad @Ayab_Ahmed pic.twitter.com/A8kWbqgz1w
— Javeria Siddique (@javerias) December 12, 2020