معروف اینکر اقرار الحسن پر حملہ،پولیس کی فوری کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Anchorperson Iqrar ul Hassan attacked in Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معروف اینکر اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس لاہور نے اقرار الحسن پر حملہ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔

ایس پی کینٹ سعد عزیز کے مطابق سی سی پی او لاہور نے اقرار الحسن پر حملے کا نوٹس لیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اینکر پرسن اقرار الحسن نے اس بارے میں بتایا کہ حملہ آور ملزمان کی ہوائی فائرنگ کے بارے میں ڈی ایچ اے کا سکیورٹی اسٹاف اور پولیس اپنے اپنے کنٹرول رومز کو پہلے ہی اطلاع دے چکے تھے۔ ریکارڈنگ پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف فائرنگ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اقرار الحسن پر لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا تھا۔ اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ڈیفنس کے علاقے کے بلاک میں ڈی ایچ اے پولیس سٹیشن کے سامنے موجود تھے۔

نامعلوم افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔اقرار الحسن نے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا چہرہ زخمی ہے۔

Related Posts