لیاری کے فٹبالرز کا ”کے الیکٹرک“کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری کے فٹبالرز کا ”کے الیکٹرک“کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
لیاری کے فٹبالرز کا ”کے الیکٹرک“کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی: لیاری کے فٹبالرزکی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف بینرز اُٹھا رکھے تھے۔

کراچی پریس کلب کے باہر کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں سینئراور جونیئر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جو کے ای انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ادارتی فٹبال ٹیموں کو ختم کرکے فٹبالرز کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔ کے الیکٹرک نے اگر فٹبال ٹیم کو بحال نہیں کیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ مداخلت کرکے فٹبالرز کو بے روزگار ہونے سے بچائیں، کراچی کے نوجوان ویسے ہی بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔ انہیں مزید بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔

مزید پڑھیں: شرجیل، اعظم خان اور احسان کی فٹنس مایوس کن ہے، رمیز راجہ

Related Posts