فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے مثبت پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز اور مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ایک ہنگامی ملاقات کی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے دوحہ مذاکرات میں اپنی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ بائیڈن کی مدت کے اختتام سے قبل کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سنجیدگی سے کام جاری رکھا جائے۔
لڑکیوں کی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں، پرتپاک استقبال
اس سے قبل امریکی ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت کے باوجود اسرائیل اور حماس کے درمیان خلیج موجود ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے امکانات کے بارے میں امریکی حکام کی طرف سے محتاط امید ظاہر کی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے دوحہ میں جاری مذاکرات کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دو ہفتوں کے اندر طے پا جائے گا۔ غزہ میں شہری اور زیر حراست افراد جہنم کی زندگی گزار رہے ہیں۔
غزہ میں میدانی پیش رفت میں اسرائیلی فوج کے طیارے جنگ کے 463 ویں دن بھی پٹی کے شمال اور جنوب میں محلوں پر بمباری کر رہے ہیں۔
غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان، محمود بسال نے کہاہے کہ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع زیتون محلے میں تفیش خاندان سے تعلق رکھنے والی رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے کے بعد ایک فلسطینی ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوئے۔ .
فلسطینی وزارت مواصلات نے جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے شمال مغرب میں مسلسل اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے دوران ایندھن کی قلت کے باعث غزہ کی پٹی میں مواصلاتی سروس چند گھنٹوں میں بتدریج بند کرنے کا انتباہ دیا۔
سول ڈیفنس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ، وسطی، خان یونس گورنریوں میں کئی فائر فائٹنگ اور ریسکیو گاڑیوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان کی مرمت کے لیے ضروری سامان اور اسپیئر پارٹس کی کمی ہے۔
اقوام متحدہ کےرابطہ دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی گورنری تک امداد کی رسائی کو محدود رکھا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے فراہم کردہ 21 میں سے صرف 10 انسانی امداد کی اشیاء کو گذرنے کی اجازت دی ہے۔