ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، آنسو بھی بہائے، ہمایوں سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، آنسو بھی بہائے، ہمایو سعید
ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، آنسو بھی بہائے، ہمایو سعید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لیے آنسو بھی بہائے تھے اور ثمینہ سے شادی کے لئے بہت جذباتی ہوگیا تھا۔

ہمایوں سعید نے پاکستانی ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی’۔

ہمایوں سعید نے بتایا ‘میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، والدین کا کہنا تھا کہ ابھی تمہاری شادی کی عمر نہیں، لیکن بالآخر ہماری شادی ہو گئی’۔ہمایوں سعید کی شادی 1995 میں ثمینہ ہمایوں سے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:کیا مہیش بھٹ مسلمان ہوچکے ہیں؟ کنگنا نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

ہمایو سعید نے کہا کہ ‘جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے’۔

Related Posts