اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں آوارہ کتوں کی بہتات، سی ڈی اے کی بے حسی برقرار

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں آوارہ کتوں کی بہتات، سی ڈی اے کی بے حسی برقرار
اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں آوارہ کتوں کی بہتات، سی ڈی اے کی بے حسی برقرار

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں آوارہ کتوں کی بہتات، خوف کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا۔

سیکٹر جی 13 میں جگہ جگہ آوارہ کتوں کی بھرمار ہے، جس سے شہری اور خاص کر اسکول جانے والے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔کتوں کے کاٹنے کے سبب متعدد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

شہریوں نے متعدد بار سی ڈی اے کو اس حوالے سے آگاہ کیا مگر سی ڈی اے کے متعلقہ عملے نے بے حسی اختیار کی ہوئی ہے اور کتوں کے خاتمے کے لئے کوئی بھی اقدام اُٹھانے سے قاصر ہے۔

شہریوں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے ہمارے بچے نہ باہر آ جا سکتے ہیں اور نہ ہی آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں۔

متعلقہ محکموں کی غفلت کی وجہ سے بزرگ شہری اور بچے ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، متعلقہ انتظامیہ کو بروقت ایکشن لے کر آوارہ کتوں کا قلع قمع کرنا چاہیے۔ تاکہ معصوم بچے بزرگ شہری خواتین طلباء وطالبات آزادی سے گھوم پھر سکیں۔

شہریوں اور اسکولوں کے طلباء نے سی ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کتوں کے خاتمے کے لئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائیں، تاکہ روز مرہ کے امور کو بلا خوف و خطر انجام دیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کتوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ہزاروں شہری سگ گزیدگی کا شکار

Related Posts