کراچی شرقی میں ڈی سی آفس کے قریب لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے ضلع شرقی میں ڈی سی آفس کے قریب لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری
کراچی کے ضلع شرقی میں ڈی سی آفس کے قریب لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

کراچی کے ضلع شرقی میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے قریب لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے جہاں نوجوان نسل سڑک پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف نظر آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سڑک پر ہونے والے کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ آپ میں سے جو کوئی بھی کرکٹ میچ لائیو دیکھنا چاہے، یہاں دیکھ سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ آپ کو ضلع شرقی کے ڈی سی آفس کے قریبی کسی اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کرنا ہوگی تاکہ آپ ہر روز کرکٹ کا سڑک پر ہونے والا یہ لائیو میچ براہِ راست ملاحظہ کرسکیں۔

رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کورونا وائرس کے باعث سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن پر  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے وائرس کے خلاف سخت لاک ڈاؤن کیلئے کراچی آپ کا شکر گزار ہے۔ 

Related Posts