دُنیا بھر میں بدترین ٹریفک رکھنے والے شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے دنیا بھر کے بدترین ٹریفک رکھنے والے شہروں کی فہرست جاری کی جس میں کولمبیا کا دارالحکومت بگوٹا سرِ فہرست ہے۔
پیغام میں جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کا دوسرا بڑا شہر جہاں سب سے زیادہ ٹریفک کے باعث شہریوں کی آمدورفت مشکل ہوجاتی ہے، برازیل کا شہر ریو ڈی جنیرو ہے جبکہ میکسیکن دارالحکومت میکسیکو سٹی تیسرے نمبر پر ہے۔
فہرست کے مطابق استنبول دنیا کا چوتھا بڑا شہر ہے جہاں سب سے زیادہ ٹریفک ہوتی ہے جبکہ برازیل کا شہر ساؤ پاؤلو پانچواں بڑا شہر قرار دیا گیا اور اٹلی کا دارالحکومت روم اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
بد ترین ٹریفک کے لحاظ سے فہرست کے مطابق ساتواں بڑا شہر فرانس کا دارالحکومت پیرس، آٹھواں بڑا شہر برطانوی دارالحکومت لندن جبکہ نویں اور دسویں نمبر پر امریکی شہر بوسٹن اور شکاگو موجود ہیں۔
Cities With The Worst Traffic Congestion, 2019:
1.🇨🇴 Bogota
2.🇧🇷 Rio de Janeiro
3.🇲🇽 Mexico City
4.🇹🇷 Istanbul
5.🇧🇷 Sao Paulo
6.🇮🇹 Rome
7.🇫🇷 Paris
8.🇬🇧 London
9.🇺🇸 Boston
10.🇺🇸 Chicago(INRIX)
— World Index (@theworldindex) July 3, 2020
یہ بھی پڑھیں: مالٹا میں فراڈ پر نصف سے زائد ٹریفک پولیس گرفتار