لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کردیاگیا ہے، جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کی انڈر ٹیکنگ پر پرویز الٰہی کو بحال کیا ہے، اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کابینہ کو بھی بحال کردیا ہے۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی نے جمعہ کو گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے میاں محمد اسلم اقبال نے قرارداد پیش کی، جس میں صدر عارف علوی سے صوبے کے گورنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن نے گورنر کے خلاف قرارداد پیش ہونے سے قبل واک آؤٹ کیا۔

قرار داد میں کہا گیا کہ مرکز کی ”امپورٹڈ حکومت“ نے پنجاب پر ”حملہ“ کیا ہے اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ”جن لوگوں نے اپنا ضمیر بیچ دیا، انہوں نے ایوان پر غیر جمہوری حملہ کیا اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی“۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گورنر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جب انہوں نے وزیراعلیٰ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور پنجاب اسمبلی کی عزت کو پامال کیا۔

مزید پڑھیں:گورنر اعتماد کے ووٹ کا کہے تو عملدرآمد ہونا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ

قرار داد میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو اس شرمناک اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔ صدر کو گورنر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے بھی کارروائی شروع کرنی چاہیے۔

Related Posts