ہم جنس پرستی ایسا موضوع ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماریہ بی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ہم جنس پرستی اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے بارے میں اپنے تبصروں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ روزماریہ بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پیغام میں نوجوان نسل کی سوچ پر مایوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ نوجوان نسل کی اسلام کے بارے میں نفرت اور غلط فہمیوں کو دیکھ کر مجھے دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوسٹ پر جو بھی تبصرے دیکھ رہی ہوں وہ اُن لوگوں کی طرف سے ہیں جو اسلام کی سچائی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور شاید انہوں نے کبھی قرآن کو ٹھیک سے نہیں پڑھا ہے۔

فیشن ڈیزائنر کے مطابق ہم جنس پرستی ایسا موضوع نہیں ہے کہ اسے ہلکا لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سرا ایکٹ پر 2 سال تک سماعت کی اور پھر فیصلہ دیا کہ کیا چیز غیر اسلامی ہے۔

ماریہ بی نے اپنی ٹوئٹ میں خبردار کیا کہ مغرب سے آنے والی فنڈنگ بنیادی طور پر پاکستانی بچوں کو خراب کرنا چاہتی ہے اور ہم (پاکستانی) اس کا عدالت میں مقابلہ کریں گے۔

ملک کی سب سے بڑی فیشن ڈیزائنر کی مالک نے ان طریقوں پر تنقید کی جو پاکستانی سماجی و ثقافتی اصولوں کے خلاف بتائی جاتی ہیں۔

Related Posts