تحریکِ انصاف کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق اور قانونی شعور پر تقریب کا انعقاد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق اور قانونی شعور پر تقریب کا انعقاد
تحریکِ انصاف کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق اور قانونی شعور پر تقریب کا انعقاد

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف (ویمن ونگ) کے زیرِ اہتمام خواتین کے حقوق اور قانونی شعور اجاگر کرنے کیلئے تقریب منعقد ہوئی جس میں حقوقِ نسواں پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی ڈویژن ویمن ونگ کی صدر فضا ذیشان کی زیرِ قیادت منعقد ہونے والی تقریب پراجیکٹ میری آواز سنو کے تحت آغا خان کمیونٹی سینٹر، ماریہ کریم میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران ویمن ونگ کراچی کی صدر فضا ذیشان اور دیگر خواتین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے گھریلو تشدد، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی اور حقوقِ نسواں سے متعلق دیگر معاملات پر گفتگو کی۔

اس دوران جائیداد اور وراثتی حقوق پر بھی بات چیت ہوئی۔ تقریب کے دوران حقوقِ نسواں پر لیکچرز بھی دئیے گئے۔ ایس ایس پی شہلا قریشی نے خواتین کو قانونی معاملات پر آگہی فراہم کی۔

تقریب میں شریک وکلاء پینل نے بھی قانونی معاملات پر خواتین کو ماہرانہ رائے سے نوازتے ہوئے لیکچرز دئیے۔ پی ٹی آئی ویمن ونگ کا کہنا ہے کہ ایسی ہی تقریبات کراچی کے تمام اضلاع میں منعقد کی جائیں گی۔

ویمن ونگ کراچی کی صدر فضا ذیشان کا کہنا ہے کہ ہماری خواتین کا شعور وقت کے ساتھ ساتھ بیدار ہورہا ہے تاہم تعلیم کی کمی کے باعث خواتین قانونی مسائل اور دیگر تکنیکی معاملات میں پیچھے رہ جاتی ہیں۔

فضا ذیشان نے کہا کہ خواتین کو تکنیکی و قانونی معاملات بالخصوص جائیداد میں شراکت اور وراثتی حقوق پر شعور و آگہی فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اولین ترجیح موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے۔وزیراعظم

Related Posts