پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے منگنی کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
معروف یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے منگنی کرلی
معروف یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے منگنی کرلی

اسلام آباد: پاکستان نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے منگنی کرکے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کردیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ایسی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ جن میں کہا گیا تھا کہ شاہ ویر جعفری 9 دسمبر کو منگنی کرنے والے ہیں۔مگراب انہوں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں منگنی کی تصدیق کی اور چاہنے والوں کے لئے اپنی منگیتر کی تصویر بھی شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahveer (@shahveerjay)

معروف یو ٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے عائشہ بیگ نامی لڑکی سے منگنی کی اور منگنی سے قبل ان کی تیاری کی مختلف ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 27 سالہ شاہ ویر جعفری نے یوٹیوب پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں، ان کے چینل کے سبسکرائبر کی تعداد 26 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی ان کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔

شاہ ویر جعفری کی سوشل میڈیا پر منگنی کے دعوت نامے کی تصویر گزشتہ ہفتے وائرل ہوئی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی متوقع منگنی 9 دسمبر کو ہوگی۔یہ تو معلوم نہ ہوسکا کہ منگنی کی تقریب کہاں ہوئی، مگر جس جگہ سے عائشہ بیگ کی تیاری ہوئی وہ اسلام آباد میں تھی، تو امکان ہے کہ اس تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔