بلوچستان لیویز فورس نے چاغی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان لیویز فورس نے چاغی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا
بلوچستان لیویز فورس نے چاغی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا

 چاغی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے  بلوچستان لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور ممنوعہ کیمیکل برآمد کر لیا ہے۔

صوبہ بلوچستان کےضلع چاغی میں خفیہ اطلاعات پر کی جانے والی کاروائی کے دوران دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا جس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہا ہے کہ یہ مواد بارود بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے

ملک کے سب سے بڑے ضلع چاغی میں برآمد ہونے والے کیمیکل اور بارودی مواد کو ضبط کرکے کیمیکل لیب میں بھجوایا جارہا ہے جس کے بعد لیویز کے اہلکاروں کاکہنا ہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں اسی طرح کا  کیمیکل استعمال کیے جانے کے شواہد ملے ہیں۔

لیویزاہلکاروں کے مطابق ملک دشمن عناصر سے برآمد کردہ کیمیکل اور بارودی مواد ضبط کرنے سے دہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملے گی اور ملک میں مصنوعی جنگی حالات پیدا کرنے والوں کو درسِ عبرت بنا دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں ایک گھر پر پولیس چھاپے کے دوران نوجوان کے سر پر پستول کا بٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ لواحقین نے واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور  انصاف فراہم کیا جائے۔

اٹھارہ سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد اس کے لواحقین نے ایوب چوک پر اس کی لاش رکھ کر بھرپور احتجاج کیا جس کے دوران مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کردیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران نوجوان سر پر پستول لگنے سے جاں بحق

Related Posts