شہرقائد کا خوبصورتی میں اول آنے والا لانڈھی کا ماڈل پارک، عوامی توجہ کا مرکز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرقائد کا خوبصورتی میں اول آنے والا لانڈھی کا ماڈل پارک، عوامی توجہ کا مرکز
شہرقائد کا خوبصورتی میں اول آنے والا لانڈھی کا ماڈل پارک، عوامی توجہ کا مرکز

کراچی : شہر قائد کا خوبصورتی میں پورے کراچی کا پہلے نمبر پر آنے والا چھوٹا سا پارک لانڈھی میں واقع ہے۔ پارک کی دیکھ بھال اور آبیاری کا ذمہ محمد کلیم کے پاس گزشتہ 12 سال سے ہے، صدر مملکت نے گزشتہ سال پہلے نمبر پر آنے والے ڈی ایم سی کورنگی ماڈل پارک لانڈھی نمبر 2 کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پارک میں بچوں کے لیے جھولے اور دیگر تفریح کے ذرائع بھی موجود ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کے لیے پلے لینڈ اور جمپنگ کیسل بھی رکھا گیا ہے۔ ماڈل پارک لانڈھی نمبر 2 میں ہر طرف ہریالی اور پھولوں کی بہار کے باعث ہر کوئی یہاں آکر فرحت محسوس کرتا ہے، یہاں صرف لانڈھی سے ہی نہیں بلکہ قریبی علاقوں شاہ فیصل کالونی ، ملیر اور کورنگی سے بھی لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ آتے ہیں۔

پارک کے منتظم محمد کلیم نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ اس پارک کی ہر سطح پر تعریف ہمارے لیے حوصلے کا باعث بن رہی ہے، کلیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جب اس پارک کو پورے کراچی یں پہلے نمبر پر قرار دیا گیا تو میری خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا ، پاکستان ہارٹیکلچر سوسائٹی نے کلفٹن میں ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا اور صدر پاکستان جناب عارف علوی کے ہاتھوں مجھے ایورڈ دیا گیا۔

محمد کلیم کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک ٹیم ورک ہے ، میں یہاں ہریالی قائم رکھنے اور ہر موسم کے پھول لگانے مین کوئی کوتاہی نہیں کرتا ، انہوں نے کہا کہ اس سال 2021 میں بھی اسی باغ کو کراچی کا سب سے بہتر پہلے نمبر پر پارک قرار دیا جا چکا ہے اور ایوارڈ کی تقریب ہونا تھی تاہم کورونا وباء کے باعث اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے اب یہ لاک ڈاون کے بعد یا حالات بہتر ہونے کے بعد منعقد ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سال بھی پہلے نمبر پر آنے کے اعزاز سے پاکستان ہارٹیکلچر سوسائٹی نے آگاہ کر دیا ہے ، کلیم نے عوام سے اپیل کی کہ یہ ماڈل پارک لانڈھی نمبر 2 عوام کے لیے ہی ہے اس لیے اس مین جب بھی آئیں تو خود بھی اس پارک کا خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو بھی ترغیب دیں کہ وہ کسی پھول پتی کو ہاتھ نہ لگائیں اور پھول نہ توڑیں۔

پارک کے ذمے دار محمد کلیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارک عوام کے تعاون سے ہی اچھی حالت میں موجود ہے ورنہ شہر کے بیشتر پارک اجڑ چکے ہیں اور کئی پارک 15 سال سے ویران پڑے ہیں ، انہوں نے ڈی ایم سی کورنگی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جن کے تاون کے باعث یہ پارک باغبان کلیم کے سپرد کیا گیا ہے۔

Related Posts