میرے خلاف زمینوں پر قبضے کے سارے الزامات جھوٹے ہیں، حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہی ہے، حلیم عادل شیخ
پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیل کر نفرتیں پھیلا رہی ہے، حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ملیر میں زمین پر قبضہ کے حوالے سے چلنے والی خبروں پرپی ٹی آئی مرکزی مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے 2جنوری 2018 کوہم نے گنے کے مسائل پر ریلی نکالی تھی،اس وقت سے پیپلزپارٹی کے لوگ میری آواز بند کرنے کے لئے مختلف سازشیں کر رہی ہے ہیں۔

میرے اور میرے خاندان کے لوگوں کے خلاف جھوٹے کیس کرنے کے لئے جھوٹی درخواستیں کی جاتی رہی ہیں،ہمارا دامن صاف ہے،ایک روپے کی کرپشن یا لینڈ گریبنگ ثابت نہیں ہوئی۔میری خود کی چار ایکڑ زمین ہے،جو کلیئر ہے،جس پر بینک کا لون لے کر ادا بھی کر دیا گیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے لوگوں نے ملیر میں زمینوں کی بندر بانٹ کر رکھی ہے،اینٹی کرپشن میں میرے خلاف کیس بنانے کی کوشش کی گئی، ACC1کمیٹی نے بھی الزامات مسترد کئے،کمیٹی میں چیف سیکریٹری سمیت دیگر بڑے افسران شامل تھے۔

کیس روینیو میں بھجوایا گیا لیکن وہاں بھی ثابت نہیں ہوا۔میری آواز بند کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ان لوگوں نے نیب میں درخوستیں کی اگر ہمیں بلایا جائے گا تو وہاں بھی جواب دیں گے۔

تیس سالا زمین لیز پر پولٹری کے لئے دی گئی تھی،قبضے کی زمین پر کوئی سرکاری بینک قرضہ نہیں دیتا، 99سال کی لیز کے لئے اپلایا کیا گیا،ہائی کورٹ میں ہمارے کیسز چل رہے ہیں۔ ایک ایک چیز قانون کے مطابق ہے کوئی چیز غیر قانونی نہیں ہے۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے پی ٹی آئی کسی کو نہیں روکتی،تحقیقات ہوگی تو ویلکم کریں گے۔

Related Posts