لاہور دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار، فہرست میں پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور نے اہم مقام حاصل کر لیا
دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور نے اہم مقام حاصل کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور نے اہم مقام حاصل کر لیا جبکہ فرانس کا دارالحکومت پیرس بھی لاہور سے پیچھے رہ گیا۔

محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کو فرانس کے دارالحکومت پیرس سے بھی بہتر قرار دیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں امریکی دارالحکومت نیو یارک اور شکاگو بھی شامل ہیں جن کے مقابلے میں لاہور کو ایک بہتر مقام دیا  گیا ہے۔

نمبیو نامی ورلڈ کرائم انڈیکس (عالمی معیار برائے جرائم) کی بنیاد پر فہرست جاری کرنے والے عالمی ادارے نے سروے کے بعد لاہور کو اپنی فہرست میں یہ مقام عطا کیا ہے۔

عالمی ادارہ نمبیو قیمتوں، کرائم ریٹ اور دیگر شماری اعدادوشمار کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کے حوالے سے بھی رپورٹ جاری کرتا ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بہت اہمیت حاصل ہے۔

جنوری 2020ء میں جاری کردہ نمبیو نے دنیا بھر کے 374 شہروں کی فہرست جاری کی جن میں لاہور نے 230واں مقام حاصل کیا جبکہ جنوری 2019 میں اسے 174 واں مقام حاصل تھا جو 28 مقامات کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی ادارے کی جاری کردہ فہرست میں بہتر  مقام حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی  آئی ہے جس کی بنیاد پر اسے عالمی سطح پر محفوظ تر قرار دیا گیا۔

اس کے مقابلے میں کراچی کے مقام میں 22 درجے کی بہتری دیکھی گئی جو 66ویں مقام سے آگے بڑھ کر 88ویں مقام تک جا پہنچا ہے جبکہ لاہور کا درجہ اس سے بہتر ہے۔

Related Posts