لاہور ضلعی انتظامیہ نے والڈ سٹی میں سرکاری ادارے کی زمین پر قائم کمرشل پراپرٹی کے خلاف بڑا آپریشن کر کے 3 ارب کی کمرشل پراپرٹی کو واگزار کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ادارے کی زمین پر قبضہ مافیا کی جانب سے بنائی گئی تین منزلہ عمارت کو مسمار کردیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کےمطابق دو کنال جگہ پر تین منزلہ غیر قانونی پلازہ بنایا گیا.
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ دکانوں اور تمام تر پختہ اسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا.آپریشن الصبح شروع کیا گیا جو مسلسل پانچ گھنٹے جاری رہا۔ آپریشن میں بھاری مشینری کو استعمال کیا.
اے ڈی سی آر لاہور عبدالروف مہر، اے سی سٹی فیضان احمد نے آپریشن کی نگرانی کی جبکہ ریونیو، پولیس اور کارپوریشن کے افسران موقع پر موجود تھے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر قبضہ کیا گیا وہ ایم سی ایل لاہور کی ملکیت ہے. قبضہ گروپ نے متزکرہ زمیں پر تین منزلہ پلازہ قائم کر لیا تھا. جگہ اور تعمیر شدہ پلازہ کی قیمت تین ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے 12 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی