لاہور کینٹ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر: گزشتہ 3 روز میں 4 ڈکیتیاں ہوئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کینٹ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر، گزشتہ 3 روز میں 4 ڈکیتیاں ہوئیں
لاہور کینٹ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے نشانے پر، گزشتہ 3 روز میں 4 ڈکیتیاں ہوئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور کینٹ ڈویژن کے علاقے میں گزشتہ 3 روز میں مسلسل 4 ڈکیتیاں ہوئیں، جبکہ اب تک  علاقہ پولیس کسی ایک بھی واردات کے مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

کینٹ ڈویژن میں نہ صرف ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں بلکہ عوام کی جان کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ ڈکیتیوں کے دوران ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس نے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، پستول، موبائل فون اور منشیات برآمد

عوام کی حفاظت کے لیے علاقہ پولیس کے ساتھ ساتھ ڈولفن فورس بھی دن رات کام کر رہی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم ڈکیتی کی مسلسل 4 وارداتوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

کینٹ ڈویژن کے تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں دو موٹر سائیکل سوار جرائم پیشہ افراد نے اسلحے کے زور پر جیولر کی دکان سے 41 تولے سونا لوٹ لیا جبکہ موبائل فون بھی چھین کر لے گئے جس کے بعد ملزمان کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں، تاہم ان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ایک دکاندار کو لوٹنے کے لیے بھی موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو آئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دکاندار کی شکایت پر واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم ڈاکوؤں کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

گزشتہ روز تھانہ مناواں کی حدود میں 8 ڈاکوؤں نے صفدر نامی شہری کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور گھر کا سامان، نقدی اور زیورات لے گئے جبکہ فرار ہوتے وقت فائرنگ بھی کی جس سے روبینہ نامی خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ابھی پولیس تین ڈکیتیوں کی تفتیش سے سنبھلی نہیں تھی کہ چوتھا واقعہ گزشتہ روز مناواں تھانے کی حدود میں ایک بار پھر ہوا۔ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر پٹرول پمپ لوٹ لیا۔ پمپ سے ڈاکو اسلحہ دکھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوئے تاہم چاروں مقدمات کے اندراج کے سوا اب تک علاقہ پولیس کی طرف سے  کوئی اور پیشرفت دیکھنے میں نہ آسکی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب  ایگل اسکواڈ پرخودکش حملے میں  1 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ضلع لورالائی کوئٹہ روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو پولیس کے ایگل اسکواڈ نے روکا اسی دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  ایگل اسکواڈ کی فائرنگ سے 1دہشت گرد ہلاک ہوگیا تاہم 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان :لورالائی میں کمشنرآفس کے قریب پولیس پرحملہ،1اہلکارشید3زخمی

 

Related Posts