راجن پور میں حاملہ خاتون غلط انجکشن لگانے سے جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجن پور میں حاملہ خاتون غلط انجکشن لگانے سے جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار
راجن پور میں حاملہ خاتون غلط انجکشن لگانے سے جاں بحق، ڈاکٹر گرفتار

راجن پور میں حاملہ خاتون مبینہ طور پر غلط انجکشن لگائے جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی، پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راجن پور کے علاقے فاضل پور میں پیش آیا جہاں حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی، خاتون کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ خاتون کو  ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگایا تھا۔

خاتون کے ورثاء نے بتایا کہ حاملہ خاتون کو خون کی کمی اور بلڈ پریشر کی شکایت تھی جس کے علاج کیلئے اسے ڈاکٹر کے پاس لایا گیا جہاں غلط انجکشن کے نتیجے میں زرینہ نامی حاملہ خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرکے خاتون کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پوسٹ مارٹم آر ایچ سی فاضل پور میں ہورہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش، خاتون کے لواحقین اور ڈاکٹر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث شہر قائد میں 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ غلط انجکشن کے باعث جان کی بازی ہارنے والی لڑکی کے ورثاء نے قانون نافذ کرنے والے اداروں  سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

قانتہ نامی جواں سال لڑکی کو 2 سال قبل اس کے لواحقین بخار میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے علاقے ڈاک خانہ کے قریب واقع کلینک میں لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگادیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی، ورثاء کا احتجاج

Related Posts