کبریٰ خان نے فلم ‘لندن نہیں جاؤنگی’ کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کبریٰ خان نے فلم 'لندن نہیں جاؤنگی' کے بارے میں اہم انکشاف کردیا
کبریٰ خان نے فلم 'لندن نہیں جاؤنگی' کے بارے میں اہم انکشاف کردیا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی فلم لندن نہیں جاؤنگی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں معروف اداکارہ ایک پروگرام میں نظر آئیں جہاں پر ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے اپنی آنے والی فلمیں لندن نہیں جاؤنگی اور ابھی کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ دونوں فلموں کی شوٹنگ تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ عُمر میں چھوٹی ہے اس لئے معاف کرتا ہوں، عامر لیاقت

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ فلمیں اسی سال ریلیز ہونگی لیکن وہ اس کی تاریخ کے بارے میں فی الحال ابھی کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کی پسندیدہ تصویر پر عائزہ خان کا کیا ردعمل آیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے دونوں فلموں میں بہت زیادہ محنت کی ہے،فلم میں پہلی بار اداکار گوہر رشید کے ساتھ کام کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ہم اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے اسکرین شیئر نہیں کی اس لئے اُن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی سے علیحدگی کے بعد، احد رضا میر کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کے ساتھ تصویر وائرل

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ انہوں نے لندن نہیں جاؤنگی میں مہوش حیات، ہمایوں سعید، ندیم بیگ اور گوہر رشید کے ساتھ کام کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ فلم لوگوں کو ضرور پسند آئے گی۔

Related Posts