مسئلہ کشمیر: سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر: سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے
مسئلہ کشمیر: سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزراء پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ برائے مملکت عادل الجبیر ایک روزہ دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ کر وزیر اعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت بے نقاب ہوچکی، وزیر اعظم کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا۔ ملیحہ لودھی

عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی وزیر اعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات کے لیے پاکستان پہنچیں گے اور مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ 

اس سے قبل امریکی خاتون رکن کانگریس نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھا جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر بات کرنا امریکا کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

شیرس ڈیوڈز نامی رکن کانگریس نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر پریشان ہوں اور کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویش کی نظر سے دیکھتی ہوں۔ ہمیں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مسئلے پر بھارت سے بات چیت  کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر بات کرنا امریکا کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔خاتون رکن کانگریس کا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط

Related Posts