اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے تعلق رکھنے والا معذور شخص محمد طارق نے قبضہ مافیا کی جانب سے گھر پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف درخواست دینے پر پولیس الٹا ایف آئی آر متاثرہ شخص کے خلاف درج کرلی ہے۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص محمد طارق کا کہنا تھا کہ میں دونوں ٹانگوں سے اور دونوں ہاتھوں سے معذور ہوں ہو دل کا مریض ہوں، دل میں دو سٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل مقامی لوگوں نے مجھ سے گھر کرائے پر لیا جس کا میں نے ان کے ساتھ باقاعدہ ایگریمنٹ کیا پھر دو ماہ قبل جب میں نے ان کو کہا کہ میرا گھر خالی کردیں تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے یہ گھر خرید لیا ہے لہذا ہم گھر خالی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
چائے پتی کمپنی کے مالک کو ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول، پولیس نے تفتیش شروع کردی
نور مقدم قتل کیس، عدالت کا عصمت جعفر کے خلاف شواہد پیش کرنے کا حکم