گورنر کی منظوری سے خیبر پختونخوا کی 15رکنی نگراں کابینہ قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری سے کے پی کے کی 15 رکنی نگراں کابینہ قائم کردی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر نے نگراں کابینہ کی منظوری دے دی۔ محکمۂ ایڈمنسٹریشن نے 15 رکنی کابینہ کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کیا۔ نگراں کابینہ میں عبدالحلیم، ساول نذیر، حامد شاہ اور سیّد مسعود شاہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے آج روانہ ہوں گی

نگراں کابینہ میں شفیع اللہ خان، عدنان جلیل، فضل الٰہی، بخت نواز، شاہد خان خٹک، خوشدل خان، حاجی غفران، تاج محمد آفریدی، منظور آفریدی، جسٹس (ر) ارشاد قیصر اور محمد علی شاہ بھی شامل ہیں۔

گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔ حلف برداری کی تقریب آج ہی منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان اور گورنر غلام علی نے کابینہ پر اتفاق سے قبل طویل ملاقات کی۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نگراں کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کا حصہ نہیں بنائے گئے۔ گورنر غلام علی کی جانب سے یکطرفہ منظوری دے دی گئی جس کے بعد نگراں کابینہ عہدے سنبھالنے کیلئے تیار ہوگئی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود  خان کی کابینہ اس سے قبل تحلیل ہوگئی جو تحریکِ انصاف کی جانب سے وفاقی حکومت سے عام انتخابات منعقد کرانے کے مطالبے کیلئے تشکیل دی گئی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

Related Posts