معروف اسٹار کرٹنی کرداشیان اور موسیقار ٹریوس بارکر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پر دونوں کے مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق 44سالہ کرٹنی اور 47 سالہ موسیقار ٹریوس بارکر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں ایک لڑکے کی پیدائش متوقع ہے۔ پیپلز میگزین کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں نے ہفتے کے روز پہلے بچے کی خوشخبری سنائی۔ہالووین کیلئے بھی تصاویر شیئر کیں۔
حریم شاہ کو کتنی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، کھل کر بتا دیا
ستمبر کے دوران دی کارڈیشینز اسٹار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ بچے کی جان بچانے کیلئے ان کو فوری سنگین نوعیت کی سرجری کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ دونوں فنکاروں کی شادی 2022 میں ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔
ماریہ ملک کی دلچسپ ویڈیو مداحوں میں مقبول
ٹریوس بارکر اور کرٹنی کرداشیان نے 1990 کی دہائی کے آخر میں راک بینڈ بلنک 182 میں اپنی کارکردگی سے شہرت حاصل کی۔ دونوں کے پہلے سے 6 مزید بچے ہیں جو ان کے گزشتہ پارٹنرز کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔
گزشتہ ماہ کرٹنی کا اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹروں کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ میرے شہور بھی میرے ساتھ ہسپتال میں میرے ساتھ رہے اور بعد میں میری دیکھ بھال بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی ایسی صورتحال سے نہیں گزرتا، وہ خوف کے احساس کو سمجھ نہیں سکتا، میرے ذہن میں ان ماؤں کیلئے بالکل نئی سوچ اور احترام پیدا ہوا ہے جو حمل کے دوران اپنے بچوں کیلئے مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔