سعودی عرب میں کم سن لڑکیوں کے اغوا اور ریپ کے مجرم کا سر قلم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کم سن لڑکوں کے اغوا اور جنسی زیادتی کے جرم میں ملوّث شخص کا ہفتے کے روزسرقلم کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عمر بن عبداللہ بن عبیداللہ البرکاتی کو نابالغ لڑکوں کو لالچ دے کراغوا کرنے،ان کے ساتھ جنسی زیادتی اور انھیں نقصان پہنچانے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب، مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی گئی

وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوجداری عدالت نے مجرم کوسزائے موت سنائی تھی اوراس فیصلے کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی تھی۔اس کے بعد عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایک شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔

Related Posts